پاکستان میں اپریل کے مہینے میں ایک بھی گاڑی فروخت نہ ہو سکی: پاما

پاکستان میں آٹو سیکٹر کے لیے موجودہ سال اپریل کا مہینہ کاروباری لحاظ سے بدترین ثابت ہوا جب مقامی طور پر تیار کی جانے والی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی جا سکی۔


پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میںٹریکٹر اور بڑی گاڑیوں کی قلیل تعداد میں فروخت کی علاوہ کاروں کی فروخت صفررہی ہے۔
اس وقت ملک میں پاک سوزوکی، انڈس موٹرز اور ہنڈا اٹلس لمیٹڈ مقامی طور پر کاروں کی پیداوار اور فروخت کرنے والی کمپنیاں ہیں۔


تینوں کمپنیوں نے پچھلے سال اپریل کے مہینے میں 2700 سے زائد گاڑیاں فروخت کی تھیں جبکہ موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) میں بھی کاروں کی فروخت میں پچاس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔


آٹو سیکٹر سے وابستہ افراد نے مارچ کے وسطسے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگنے والے لاک ڈاؤن کو کاروں کی پیداوار میں کمی اور فروخت نہ ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے کچھ صنعتی شعبے کھل چکے ہیں تاہم ملک میں گاڑیاں بنانے والے پلانٹس ابھی تک بند پڑے ہیں۔


خیال رہے کہ انڈس موٹرز اور ہنڈا اٹلس نے اپریل اور مئی کے مہینے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کاروں کی قیمت میں۔ اضافہ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں