پاکستان آج تک فیڈریشن نہیں بن سکا ، جلال محمود شاہ
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہاکہ سردار عطااللہ مینگل کی قیادت میں قوم پرستوں جماعتوں کا اتحاد پونم قائم ہوا،ہماری تیسری نسل تک ان کے تعلقات قائم تھے،پاکستان آج تک فیڈریشن نہیں بن سکا ہے،اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ بھی ایک قوم نہیں بن سکیں گے۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدرسینیٹرنثارکھوڑو نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل جمہوریت کے ھیرو تھے،ون یونٹ کے خلاف جدوجھد میں عطا اللہ مینگل نے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ہرشعبے میں ملکی ترقی کا واحد راستہ آئین کی بالادستی میں ہے،عوام اور عوامی نمائندوں کو کمزور کرکے بدنام کرنے کی جنگ چل رہی ہے،ہربار آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا اور پی سی او جاری کیا جاتا رہا، پاکستان کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے، قوم حقوق کا تحفظ چاہتی ہےچارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


