8 افراد کے اغواءکیخلاف مے زئی اڈہ پر شاہراہ احتجاجاً بند کردی گئی

قلعہ عبداللہ (انتخاب نیوز) مے زئی اڈہ ول مسیزئی کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی رہنما ملک محمد رفیق کاکڑ نے روڈ بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جنگل پیر علیزئی سے مسلح افراد نے 8 افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا ہے جس کی اطلاع انتظامیہ کو کی گئی ہے مگر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے مغویوں کے گھر واقع جنگل پیرعلیزئی پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور خواتین و بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے انتظامیہ فوری طور پر ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کریں اور ملزمان کیخلاف کاروائی کریں اگر مطالبات نہ مانے گئے تو مزید سخت اقدام اٹھایا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں