بسیمہ ،لیویز فورس کی کاروائی، کمسن بچے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا
بسیمہ (نامہ نگارانتخاب)اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ حبیب احمد بنگلزئی کی سربراہی میں لیویز فورس بسیمہ نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا واضح رہے گزشتہ دنوں بسیمہ زیک سے ایک بچے کودردناک طریقہ کار میں پتھروں سے مار مار کرجاںبحق کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ حبیب احمد بنگلزئی لیویز فورس کے ہمراہ بر وقت کاروائی کرتے ہوئے قاتلوں کو تلاش کرکے گرفتار کیا اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ حبیب احمد بنگلزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں کرنے کا اجازت نہیں ہیں کہ وہ معصوم بچوں اور سٹیزنز پر جبر اور تشدد کریں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے مکمل طور پر مقتول کے والدین اور ورثہ کو ہر طرح کے تعاون فراہم کریں گے انہوں نے یقین دلایا قانون سب کے لیئے برابر ہیں کوئی بھی سٹیزن کوقانون سے بالاتر ہونے نہیں دینگے کسی کو یہ اجازت نہیں ہیں کہ وہ علاقے کے امن و امان کو خراب کریں ۔لیویز کے مدد سے امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے اپنے فرائض اسی طرح جاری رکھیں گے ۔ تاکہ آئندہ کسی کو بھی یہ جرت نہیں ہو کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر امن و امان کو خراب کریں۔


