کرسٹیانو رونالڈو کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی،  گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوئیفا نیشنز لیگ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو شدید زخمی ہو گئے، ناک سے خون بہنے پر انہیں  گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔یوئیفا نیشنز لیگ کے دوران پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ اپنی ٹیم کیلئے گول کرنے کی جدو جہد میں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کو ہیڈ کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں دونوں کھلاڑی بری طرح زخمی ہو گئے ، رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور نہیں فوری طور پر گراونڈ سے باہر لے جایا گیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود رونالڈو ناک سے بہتے خون کو صاف کرا کر دوبارہ میدان میں آئے اور کھیل کا حصہ بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں