مفتاح اسماعیل نے استعفا نواز شریف کو پیش کردیا، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نامزد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کو پیش کیا اور کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔ نواز شریف نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر ِخزانہ کیلئے نامزد کردیا۔ اجلاس کا مو¿قف تھا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔ ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا پیر کو پاکستان پہنچ کر وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں