کوہلو لیویز کی کارروائی ،حب سے مغوی خاتون دو بچوں سمیت بازیاب، ملزم گر فتار

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں لیویز کی کارروائی ،حب سے اغوا ہونے والی خاتون دو بچوں سمیت بازیاب ہو گئی ۔ لیویز کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند میں کاروائی کرتے ہوئے حب چوکی سے اغوا ہونے والے خاتون(س) کو دو بچوں صفیہ بی بی اور عبدالخان کے ہمراہ بازیاب کر لیا جبکہ کاروائی کے دوران لیویز فورس نے ملزم فاروق کو بھی گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں