ملکہ الزبتھ دوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری، بڑھاپے کی وجہ سے موت ہوئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا اور اب ان کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 29 ستمبر کو جاری کیا گیا۔ 96 سالہ ملکہ کا انتقال 8 ستمبر کو سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ کو بالمورال کیسل میں ہوا تھا جبکہ عوام کو اس بارے میں 3 گھنٹوں کے بعد آگاہ کیا گیا۔ نیشنل ریکارڈز آف اسکاٹ لینڈ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جس میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی وجہ کوئی بیماری نہیں بلکہ بڑھاپے کو قرار دیا گیا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ سے یہ بھی انکشاف ہوتا ہے کہ الزبتھ دوم کے انتقال کے موقع پر ملکہ کے پاس صرف موجودہ بادشاہ چارلس اور ان کی بہن شہزادی این موجود تھے۔ شہزادہ ولیم، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ ملکہ کے انتقال کے وقت وہاں پہنچنے کے لیے طیارے پر سفر کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں