ایران نے اہلسنت پر مظالم بند نہیں کیے تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا، سنی علماء کونسل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے صدر مولانا محمدرمضان مینگل نے ایرانی فورسز کی جانب سے مکی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی فورسز نے ظلم بند نہیں کیا تو پاکستان بھر میں احتجاج کیاجائے گاان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایران میں نماز جمعہ کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے مکی مسجد میں اہلسنت نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے اس افسوسناک ودلخراش واقعہ میں سینکڑوں سنی مسلمان شہید ہوئے ہیں اہل سنت والجماعت ایرانی سنی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کرتی ہے،ایران کی جانب سے ظلم اوربربریت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر سنی عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کریگی اورپورے ملک میں ایرانی فورسز کی جانب سے معصوم سنیوں کو شہید کرنے کی مذمت کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں