رحیم یار خان،شوہر نے بیوی، ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، تینوں خواتین جاں بحق

رحیم یار خان(آئی این پی)رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی، ساس اور سالی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، ملزم نےکسی تنازع پر طیش میں آکر بیوی، ساس اور سالی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔گزشتہ روز جھلسنے سے ملزم کی ساس اور سالی جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ آج ملزم کی بیوی بھی اسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کے 2 بھائیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں