محکمہ کسٹمز کی جانب سے کی گئی کارروائی کا نوٹس لیا جائے، آل بلوچستان بس فیڈریشن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعید احمد لہڑی نے کہا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں سروے نزد ایکسائز آفس کے سامنے نجی کمپنی کے ٹر مینلز پر کاروائی کے دوران ٹر مینلز کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ نا ،تمام سامان لو ٹ کر فرار ہونا اور چو کیداروں کو یر غمال بنا نا جیسے رویہ روز اول جا ری ہیں ،کمانڈر 12کور اور وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے کی گئی کاروائی کے خلاف نو ٹس لیا جائے ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو آل کوئٹہ تفتان کو چز ٹرانسپورٹ یو نین کے صدر حاجی ملک شاہ جما لدینی ، حاجی علی نواز، حاجی خلیج احمد لہڑی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کسٹمز انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں سروے نزد ایکسائز آفس کے سامنے نجی کمپنی کے ٹر مینلز پر کاروائی کے دوران ٹر مینلز کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا ،تمام سامان لو ٹ کر فرار ہو گئے اور چو کیداروں کو یر غمال بنا یا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے ہر ضلع میں قدم قدم پر چیک پوسٹیںبنائی گئی ہیں جن سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے جس سے کاروباری طبقہ شدید متاثرہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے ہما ری کمر توڑ دی ہے اور رہی سہی کسر کسٹم نے پو ری کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمانڈر 12کور اور وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کر تے ہیںکہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے کی گئی کاروائی کے خلاف نو ٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔


