پوپ فرانسس کی یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل

ویٹی کن سٹی:پوپ فرانسس نے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے میں اقلیتوں کے جائز قانونی حقوق کا خیال رکھا جائے۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن تشدد اور موت کے سلسلے کو ختم کریں۔انہوں نے یوکرینی صدر سے کہا کہ وہ امن تجاویز کے لیے اپنے دروازے ک±ھلے رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں