پیپلز لیبر بیورو کو صوبے میں مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا، پیپلزپارٹی بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کارکن آنے والے عام انتخابات کی ابھی سے بھر پور تیاریاں شروع کردیں اور پارٹی کے چیئرمین کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ،پیپلز لیبر بیورو کو صوبے میں مزید فعال اور منظم بنایا جائے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے عہدیداروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر، جنرل سیکرٹری ہاشم محمد شہی ، اطلاعات سیکرٹری کامران سومرو ، سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو ، نائب صدور اختر بلوچ ، حاجی عارف محمد حسنی ، شاہ نذر ہارونی ،ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری امین کشمیری، رابطہ سیکرٹری اکرم گل، ریکارڈ سیکریٹری غلام حسین ہزارہ ، پیپلز یونٹی کے نومنتخب صدر اشفاق شاہوانی ، بشیر بادینی ،لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے اسماعیل بنگلزئی ، سردار وحید ، ظفر بلوچ ، محمد بخش بنگلزئی ، افضل خارانی ، نیک محمد لانگو، شاہ محمد گجر ، نوازدایو ،صوبائی نائب صدر نوید درانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز قاسم خان آچکزئی، ملک زیشان حسین، فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی،ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شریف خان خلجی نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو کے تنظیمی امور اورپیپلز لیبر بیورو کی صوبے بھر میں فعالیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اوردیگر صوبائی عہدیداروں نے پیپلز لیبر بیورو کے تنظیم کی گارکردگی کو سراہا ۔صوبائی صدر نے پیپلز لیبر بیورو کے عہدیداروں کو ہدایات دی کہ وہ پیپلز لیبر بیورو کو صوبے بھر میں مزید فعال و منظم کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں ،مزدوروں اور غریب عوام کی جماعت ہے جو روز اول سے آج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے پارٹی میںپیپلز لیبربیورو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پیپلز لیبر بیورو کو صوبے میں مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے عام انتخابات میں انشاءاللہ بلوچستان سمیت ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کارکن عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں