بنگلا دیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں کورونا کی تصدیق

بنگلا دیش :بنگلا دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔بنگلا دیش کے جنوب میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں 10 لاکھ سے زائد مہاجرین موجود ہیں جہاں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔کیمپوں میں موجود ایک روہنگیا مہاجر اور ایک مقامی شخص کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی اقوام متحدہ کی ترجمان نے تصدیق کی ہے۔ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں کورونا وائرس کا یہ پہلا کیس ہے البتہ وائرس مہاجرین کی آباد کاری کو تباہ کرسکتا ہے۔بنگلادیشی حکام کا کہنا تھا کہ روہنگیا مہاجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ شخص کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں اب تک کورونا کے 18 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیںجبکہ 280 سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔
Load/Hide Comments


