خواتین اور بچوں پر جبر، امریکا نے افغان حکومت پر مزید پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے افغانستان پر مزید پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی حکام نے کہاہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمہ داروں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے افغان حکومت پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔ اپنے بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔ امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جو لوگ ایسی پابندیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں