امارات کی ویزا پالیسی تبدیل
(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی تبدیل کردی گئی ، اب سیاحوں کو ویزا بھی ملے گا اور توسیع بھی۔18 سال سے کم عمر کی بچیاں والدین کے ساتھ آنے کی صورت میں ویزا لے سکیں گی۔
متحدہ عرب امارات نے اپنی ویزا کی پالیسی اور قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے ہر قسم کے ویزوں کو مزید 60 دن کے لیے توسیع دینا ممکن بنا لیا ہے۔ نئے ویزا قواعد 3 اکتوبر سے رو بعمل ہوئے ہیں۔
چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے 60 دن کے لیے قیام کر سکیں گے۔ تمام ویزوں کی قابل عمل مدت ویزا لگنے کے بعد اس دن سے شروع ہوگی جب کوئی سیاح امارات میں داخل ہو گا۔ ویزا کی مدت کا اطلاق تاریخ اجرا سے نہیں ہو گا۔
ویزا پالیسی میں یہ تبدیلی ماہ اپریل میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لیے خصوصی ویزے کا نظام موجود نہ تھا۔ صرف وزٹ ویزے کے نام پر 30 دن ، 60 دن اور 90 دن کا ویزا جاری کیا جاتا تھا۔ یہ لوگ عام طور پر اپنے رشتہ داروں، دوستوں سے ملنے کے لیے ایک سے تین ماہ کے ویزے پر امارات آتے تھے۔


