فزیوتھراپی گریجوئیٹس پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،بی ایس او

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال اور غیرقانونی گرفتاریوں کوحکومتی بھوکلاہٹ قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمقبول بلوچ،ڈاکٹرمحسن بلوچ،سنگت عامر بلوچ سمیت فزیوتھراپءایسوسی ایشن کے ذمہ داران و اراکین کو رات گئے ریڈ زون سے گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ پولیس کی جانب سے فیمیل اراکین کو بھی ہراساں کرکے انہیں تھانہ منتقل کردیا گیا تھا۔فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا احتجاج اپنے جائز مطالبات کیلئے گزشتہ تین مہینوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری تھا،حکومتی سست روی اور عدم دلچپسی سے انھوں نے اپنا دھرنا ریڈ زون منتقل کردیا جبکہ صوبائی حکومت کے نمائندوں نے مزاکرات نام پر دھوکہ دہی دیکر پرامن احتجاج پر داوا بول دیا جس سے کئی میل اور فیمیل اراکین زخمی ہوگئے۔ترجمان نے کہا ہے کہ فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے اراکین پر بے جا ایف آئی آر واپس لے کر انہیں فوراً رہا کیا جائے اور انکے تمام جائز مطالبات کو منظور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں