تربت بلیدہ میں اسکول کو نذر آتش کردیا گیا، عوامی حلقوں کی مذمت

تربت (انتخاب نیوز) کلکشان اسکول الندور بلیدہ کو گزشتہ رات چند عناصر کی جانب سے نذر آتش کردیا گیا۔ بلیدہ کے تعلیمی اداروں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، تعلیم دشمن عناصر نے گزشتہ رات کیچ کے علاقے الندور بلیدہ میں کلکشان اسکول کو جلا دیا۔ اس حوالے سے سماجی رہنما عبید مسعودی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں کچھ ایسے منفی ذہنیت کے لوگوں کو اس بات کا ڈر ہے کہ بچے پڑھ لکھ کر کل کو ہماری منفی ذہنیت اور کردار کے سامنے کھڑے ہوں گے اس لیے وہ لوگوں کو تعلیم سے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس طرح کے تعلیم دشمن عناصر علاقے میں بدامنی اور اسلحہ کلچر پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں