منشیات و شراب خانے محفوظ جبکہ تعلیمی ادارے غیر محفوظ ہیں، حق دو تحریک

بلیدہ الندور میں اسکول کے نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، منشیات و شراب خانے محفوظ جبکہ تعلیمی ادارے غیر محفوظ ہیں، حق دو تحریک بلوچستانحق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں الندور بلیدہ میں ایک اسکول کے نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے.بیان میں کہا گیا ہے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچ نسل کو تعلیم سے دور کیا جارہا ہے تاکہ ان میں شعور پیدا نہ ہو.بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مکران میں شراب خانے اور منشیات کے اڈے محفوظ ہیں لیکن تعلیمی ادارے غیر محفوظ ہیں جو سیکورٹی اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں