ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوسرا اپ سیٹ، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی

ہوبارٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راونڈ میں دوسرا اپ سیٹ ہوا ہے اور اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے اور مقابل ٹیم کو 161 کا ٹارگٹ دیا۔ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 118 رنز بنا سکی جب کہ تمام کھلاڑی ا?و¿ٹ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا ا?غاز فراہم کیا گیا۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپنر جارج منسی 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ کیلم میک لیوڈ نے 23 اور مائیکل جونز نے 20 رنز بنائے۔گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں