خضدار میں تاجروں کی من مانیاں، اشیاءخورونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں جنرل اسٹوروں میں اشیاءخورونوش کے تاجروں کی شامت ہر چیز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ پرچون کے دکانوں میں ہر تاجر کا اپنے مرضی کی ریٹ مقرر ہیں، ملکی وغیر ملکی اشیاءخورونوش میں دوگنا ریٹ وصول کی جارہی ہے، ایران کے سامانوں میں کمی کے باوجود تاجروں کی لوٹ مار جاری ہے۔ گھی، چاول، چائے کی پتی، چینی، دالیں، سرف، مصالحہ جات ودیگر اشیاءکے ریٹ ہر تاجر کا ایک دوسرے سے مختلف ہے، گاہکوں کو مرضی کا ریٹ سناکر قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کارروائی مگر تاجر دکاندار من مانے ریٹوں سے باز نہ آئے دکاندار لوٹ مار میں مصروف عوام کی پریشانیوں دگنا اضافہ کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے تھوک پرچون کی دکانداروں کے نرخناموں کا فوری جائزہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے خضدار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عوام کا مو¿قف تھا کہ خضدار میں اسسٹنٹ کمشنر محمد جان جمالدینی کی کارروائی سے منافع خور تاجروں کا جینا حرام ہوگیا مگر تھوک، پرچوں کے دکانداروں کے ریٹس ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، مہنگائی اور ڈالر کی مانگ بڑھنے کا طعنہ دیکر عوام کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، آئے روز ہر چیز کا ریٹ دگنا کرتے جارہے ہیں، غریب لوگ دکانداروں کی مرضی کے ریٹ کا سن کر ان کی جیب سودا سلف لینے کی اجازت نہیں دیتی۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار، اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے اپیل کی ہے کہ وہ تھوک اور پرچوں کی دکانوں کے ریٹ کا فوری معائنہ کرکے منافع خور تاجروں کی شامت سے غریب عوام کو نجات دلائیں۔


