خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی، آفیسرز کے نام سے منسوب حلف برداری غیر آئینی قرار

خضدار (انتخاب نیوز) انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ایڈمنسٹریشن آفیسرز کا ہنگامی اجلاس، 24 اکتوبر 2022ءکوآفیسرز کے نام سے منسوب حلف برداری کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔ آفیسرز کے الیکشن پر تحفظات تھے جس کے باعث الیکشن سے بایکاٹ کیا تھا۔ ووٹ بینک کے خاطر غیر کیڈر ایمپلائز کو غیر قانونی طور پر آفیسرز ایسوسی ایشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تحفظات کی وجہ سے الیکشن کمیٹی نے بھی استعفا دے دیا تھا۔ الیکشن کمیٹی کے استعفیٰ کے بعد خود ساختہ کیبنٹ بنا کر غیر آئینی طریقے سے نوٹیفکیشن نکالا گیا جس کی مخالفت کرتے ہیں۔ جن کا نام غیر آئینی کابینہ میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ جنرل باڈی اجلاس میں اپنی تمام تر غلطیوں کو مانتے ہوئے کابینہ کے عہدے سے استعفیٰ اور آئندہ الیکشن کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا۔ حلف برداری میں خضدار کے بعض معززین کو بھی مدعو کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ہم ان تمام معززین سے درخواست کرتے ہیں کہ اس خود ساختہ کیبنٹ سے یہ پوچھا جائے کہ الیکشن کمیٹی کے استعفیٰ کے بعد کیا آپ دوبارہ جنرل باڈی اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے قیام کے لیے جائے بغیر کیسے خود ساختہ کیبنٹ کا نوٹیفکیشن نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں