پشین، سرانان روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر، 2 افراد جاںبحق

پشین (انتخاب نیوز) سرانان روڈ پر دوموٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر سے دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ سرانان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار بشیراحمد ساکن کلی گل باران پشین اور شمس اللہ ساکن کلی لمڑان موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی پشین سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں