بلوچستان اسمبلی اجلاس 15 اکتوبر سہ پہر 3 بجے ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر3 بجے ہو گا۔ اجلاس میںسر کا ری کاروائی نمٹائی جائے گی ۔جس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ صنعت و حرفت ، کان کنی، و معدنی تر قی اور محنت وافرادی قوت کی رپورٹوں کی روشنی میںپار ٹنر شب بلو چستان، تنازعات کے متبادل حل اورکمر شل کورٹس، ورکرز کمپنیشن، آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے ترمیمی مسودات قوانین پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں