قدرتی جنگلات کی کٹائی پر سخت کارروائی کی جائیگی، ڈی سی شیرانی

شیرانی (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے چارج سنبھالنے کے بعد عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے ڈپٹی کمشنر شیرانی نے چند روز قبل شیرانی کے قدرتی جنگلات کے تحفظ کیلئے تمام لیویز تھانوں کے انچارج کو بذریعہ نوٹیفکیشن کے سختی سے ہدایات جاری کئے کہ قدرتی جنگلات کاٹنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات ضلع شیرانی کے منتظمین کو بھی شیرانی میں جنگلات کی تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کئے ڈپٹی کمشنر ضلع شیرانی نے انتظامیہ، پولیس اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ یونین کونسل مانیخواہ میں موجود پہاڑ تورہ شاہ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر قدرتی زیتون کے گھنے جنگلات کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں کو آئندہ تورہ شاہ پہاڑ سمیت شیرانی کے قدرتی جنگلات کی کٹائی ہر قیمت پر روکنے کے احکامات جاری کئے، ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ قدرتی جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے جسکی حفاظت کرنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی جنگلات کاٹنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قدرتی جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں