ایران سے آنیوالی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، بلوچستان کے 3 اضلاع کی بجلی معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بلوچستان کے 3اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے آنے والی 132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن میں تکینکی خرابی کے باعث مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تْربت،گوادر، انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، پسنی، اورماڑہ پنجگور اورہوشاب گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں