بولان میں آپریشن کے دوران فائرنگ، 4 مشتبہ افراد ہلاک، 2 اہلکار جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں شاہرگ کے قریب کمان پاس کے علاقے میں آپریشن۔ بولان میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے 4 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بولان کے علاقے میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ 2 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والی سیکورٹی اہلکاروں میں شفیع اللہ اور قیصر عباس شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا آپریشن دو مغوی شہریوں کی بازیابی کے لیے شروع کیا گیا۔ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


