کوئٹہ کسٹم کی کارروائی، لکپاس چیک پوسٹ پر 8کروڑ روپے مالیت کی منشیات بر آمد

کوئٹہ :کوئٹہ کسٹم کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لک پاس چیک پوسٹ پر 8 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لک پاس کسٹم چیک پوسٹ پر تعینات انسپکٹر نے کسٹم کے عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 160 کلو اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی جس کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے مزید کارروائی کسٹم کا عملہ کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں