گیس پریشر میں کمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ بن چکاہے،کرن بلوچ

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہاہے کہ گیس پریشر میں کمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ بن چکاہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں،اندرون بلوچستان گیس نہ ہونے کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں، حکمران نوٹس لیں اور عوام کو پریشانیوں سے بچائیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے تمام علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سردی کے موسم کا ا?غاز ہوچکاہے جس میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن جاتی ہے،چونکہ شہرکے گنجان ا?باد علاقوں میں اس کامتبادل بھی نہیں ہوتالکڑیاں جلائی نہیں جاسکتیں جبکہ ایل پی جی کی قیمت کی بے انتہابڑھادی گئی ہے جو عوام کی قوت خرید سے باہرہے۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں گیس کی صورتحال بدترین ہے،پہلے توکم پریشر سے شہری پریشان تھیاب بدترین لوڈشیڈنگ نے زندگی کی مشکلات بڑھادی ہیں،صبح اور خاص طورپر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے گیس بھی بند کر دی جاتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں توسارادن سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں میں یکساں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں