لندن،حسن نواز کے دفتر کے باہر متنازعہ وال چاکنگ، میاں فیملی نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے کے دفتر کے باہر متنازعہ وال چاکنگ کردی گئی جس پر میاں فیملی نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے بیٹے کے دفتر کے باہر ’ آپ عمران خان کو نہیں مار سکتے، چور‘ کی وال چاکنگ کی گئی جس کے بعد تحریک انصاف کے فعال سپورٹر شایان علی نے اس تحریر کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔اس تصویر کے بعد میاں فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو باضابطہ درخواست دے کر قانونی کاروائی کروائیں گے۔بعدازاں حسن نواز کے دفتر کی طرف سے مقامی کونسل سے رابطہ کیاگیا جس پر متعلقہ اہلکار موقع پر پہنچے اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چلے گئے۔
Load/Hide Comments


