مستونگ، اتائی ڈاکٹر کیخلاف کارروائی، میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا
مستونگ (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی کا مستونگ کے نواحی علاقے گلی میں ایک غیر قانونی میڈیکل اسٹور پر اچانک چھاپہ اور اتائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرکے میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے آج اچانک مستونگ کے نواحی گلی میں قائم ایک میڈیکل اسٹور پر اچانک چھاپہ مارا متعلقہ میڈیکل اسٹور کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے اور اتائی ڈاکٹر کی موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو عوام کے جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل اسٹور مالکان معیاری ادویات کے ساتھ ساتھ مستند ڈاکٹر کے نسخے پر ہی ادویات فروخت کریں، اس معاملے میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے میڈیکل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کلینکس میں صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں۔ اس سلسلے میں اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ میڈیکل اسٹور کو سیل کیا جائے گا۔


