پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن اجلاس: تجارت، ثقافت، تعلیم سمیت دیگر امور زیر بحث
زاہدان (انتخاب نیوز) پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے دارلحکومت زاہدان میں جاری ہے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی جبکہ کے ایران کے وفد کی قیادت گورنر جنرل سیستان بلوچستان حسین مدرس خیا بانی کر رہے ہیں، پاکستانی وفد میں اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام سیکورٹی اداروں کے افسران اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان بھی شریک ہیں بارڈر سیکورٹی امور اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے متعلق امور اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


