ایس بی کے یونیورسٹی میں ماڈرن کلاس روم ٹیچنگ کے موضوع پر دو روزہ تربیتی سیشن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں یو ایس پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے تحت "ماڈرن کلاس روم ٹیچنگ” کے موضوع پر دو روزہ کیسکیڈنگ تربیتی سیشن فیزٹو کا انعقادکیاگیا جس میں وومن یونیورسٹی کے ماسٹرٹرینرزنے بطورریسورس پرسنز شرکت کی۔کیسکیڈنگ ٹریننگ سیشنز میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔تربیتی سیشنز کی مانیٹرنگ کے لئے بیوٹمزگرانٹ لیڈٹیم بھی موجودتھی جس میں ڈاکٹر بلال سروراور ڈاکٹر انیلہ علی شامل تھے۔ اس موقع پربیوٹمزگرانٹ لیڈٹیم اور وومن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے درمیان انٹرایکٹیوسیشن کا اہتمام بھی کیاگیا جس میں ڈاکٹر بلال سرور اور ڈاکٹر انیلہ علی نے اپنے علم،تجربات اور پیشہ ورانہ مہارت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔بیوٹمزکی ٹیم نے دوروزہ کیسکیڈنگ تربیتی سیشن میں فیکلٹی ممبران کی فعال شرکت، کارکردگی اور مختصروقت میں وومن یونیورسٹی کی بے مثال کامیابی کوسراہا۔ان کا کہناتھاکہ وائس چانسلرڈاکٹر ساجدہ نورین کی قیادت میں وومن یونیورسٹی ترقی کی طرف گامزن ہے۔تربیتی سیشن کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر بلال سرور نے تربیتی سیشن کے انعقاد میں تعاون اوررہنمائی کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورینکا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہناتھا کہ کیسکیڈنگ تربیتی سیشن فیزتھری کا انعقادبہت جلدکیاجائے گا جس میں فیزٹوکے شرکاء سیکھے ہوئے مہارت کودوہرائیں گے اوراپنی رپورٹ پیش کریں گے۔کیسکیڈنگ ٹریننگ سیشن کے ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر حنا شفیق، ڈاکٹر گل غٹئی، مس نائلہ مشتاق اور مس سمیرا رحیم نے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں