روس یوکرین جنگ، 9 ماہ میں ایک لاکھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین میں ایک ایک لاکھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرد موسم آرہاہے اس لیے فریق مذاکرات کریں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ سے جاری جنگ کے دوران روس اور یوکرین میں ایک ایک لاکھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی ساز و سامان، ہاک ائیر ڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے اب تک 18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں