آج شاہین سبز ہلالی پر چم سر بلند کرنے کیلئے جان لڑادینگے، وزیر اعلیٰ
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم کی نظریں اپنی ٹیم کی جانب مرکوز ہیں اور انکی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کل انشاء اللہ ہماری ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کریگی اور کھلاڑی ملبورن کرکٹ سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جس طرح سے ٹورنامنٹ میں واپس آئی اور فائنل تک پہنچی وہ صرف ہماری ٹیم ہی کا خاصہ اور اس بات کا مظہر ہے کہ ہمارے کھلاڑی آسانی سے ہار تسلیم نہیں کرتے بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی کی قیادت میں ٹیم پاکستان بہترین بیٹسمین بالرز ز اور فیلڈزپر مشتمل ہے اور سب سے بڑھ کر ان کا جیت کا جزبہ ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میچ میں شائیقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور وہ خود بھی بے چینی سے میچ کے انعقاد اور ٹرافی کے پاکستان آنے کے منتظر ہیں


