امریکی قونصلیٹ کی معاونت سے بلوچستان میں 3 ہزار درخت لگانے کا منصوبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیرینا ہوٹل امریکی قونصلیٹ کی معاونت سے بلوچستان میں تین ہزار درخت لگائے گا۔ امریکی سفیر نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پودہ لگا کر شجرکاری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ سیرینا ہوٹل نے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کے ساتھ یو ایس قونصلیٹ اور گرین سکواڈ کی معاونت سے اگلے سال2023میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تین ہزار درخت لگائے گا۔شجرکاری منصوبے کا افتتاح پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز پورے لگا کر کیا اس موقع پر سیرینا ہوٹل انتظامیہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس منصوبے کے تحت اگلے سال بہار اپریل2023ء میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تین ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں