چاغی، آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنما جاں بحق، 4 افراد زخمی
چاغی (انتخاب نیوز) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق یک مچ اور نوکنڈی کے درمیان پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر کار الٹنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو دالبندین ہسپتال پہنچایا گیا، قبائلی رہنما حاجی محمد وارث ساسولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دیگر چار زخمیوں کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد شدید دو زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیاگیا۔
Load/Hide Comments


