حب شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا، نیب زدہ چیف آفیسر نے شہر کو تباہ کرنے کی ٹھان لی

لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا، نیب زدہ چیف آفیسر نے شہر کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے تبادلے کے باوجود معزز عدالت کا سہارا لے کر دوبارہ تعینات شہری شدید مایوس معزز عدالت سے نظرثانی کی درخواست. اس سلسلے میں بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں شہر کی مختلف گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے سیوریج کے گندے اور بدبو دار پانی اور جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے حب شہر میں مچھروں کی یلغار ہے نااہل نیب زدہ چیف آفیسر نے حب شہر کو تباہ کرنے کی تھان لی ہے شدید عوامی ردعمل پر تبادلے کے باوجود بار بار معزز عدالت سے اسٹے لے کر دوبارہ حب میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر تعینات ہوجاتے ہیں حب کے شہریوں کے مطابق موجودہ چیف آفیسر نے حب شہر کو لاواراث چھوڑ دیا ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے مچھروں کی یلغار سے کئی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر موجودہ چیف آفیسر کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی شہریوں کے مطابق موصوف کو شہریوں کی تکلیف کا احساس تک نہیں کیونکہ وہ خود حب میں رہیں تو پتہ چلے کہ حب کے شہری کس اذیت میں مبتلا ہیں موصوف بار بار تبادلے کے بعد معزز عدالت سے اسٹے لے کر دوبارہ حب کے شہریوں پر مسلط ہوجاتے ہیں ایک نیب زدہ آفیسر کو نوکری سے نکال دینا چاہیے مگر ایسے بدعنوان اور نااہل آفیسر کو عوام پر مسلط کرنا کسی عذاب سے کم نہیں حب کے شہریوں نے معزز عدالت سے درخواست کی ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جو نیب زدہ ہیں انکے اسٹے کے فیصلے پر نظرثانی کرکے انکا اسٹے فورا ختم کرکے حب کے عوام ایسے نااہل اور کرپٹ چیف آفیسر سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں