خضدار میں ڈکیتی، مزاحمت پرفائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 4 افراد زخمی

خضدار(این این آئی)خضدارمیں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوشک سی پیک روڈ پر ڈاکوؤں روڈ بلاک کرکے راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے جس پر شہریوں نے مزاحمت کی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے لیویز فورس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔لیویز فورس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے خصوصی ہدایت پر زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کو اس واقعہ کی اطلاع ملی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے لیویز فورس کی ٹیم کو لائن آفیسر نوراحمد زہری کی سربرائی میں روانہ کردیا لیویز فورس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں