میرانشاہ:ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک اہلکار جاں بحق،3 زخمی

میران شاہ:خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک فوجی جوان جاں بحقجبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز بازار میں گشت کررہی تھی کہ عیدیک بازار میں نظامیہ مسجد کے نزدیک ان کی گاڑی کے نزدیک نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے فوجی اہلکار عامرجاں بحقہوگئے جبکہ حوالدار ارشد، سپاہی عبد المنان اور اسلام نبی زخمی ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں