ہوشاپ سیکورٹی فورسز کے ڈرون حملے میں ہلاک 9ویں شخص کی شناخت ہوگئی، سپرد خاک
تربت (نامہ نگار) ہوشاپ آپریشن میں جاں بحق ہونے والی 9ویں شخص کی لاش کی شناخت کرلی گئی، شہرک میں تدفین کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق 30 نومبر کی شب سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں کولواہ کی پہاڑیوں میں ڈرون حملے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن کی میتیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئیں جن میں 8 لاشوں کی بروقت شناخت کردی گئی جبکہ 2 لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں جن میں سے ایک لاش کی شناخت چوتھے روز قمبر ولد محمد کریم ساکن شہرک کے نام سے کی گئی جنہیں ورثاءنے وصول کرکے شہرک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔
Load/Hide Comments


