وزارت توانائی کا فیڈروں سے وصولی اور بجلی چوری روکنے کیلئے خصوصی فورس تیار کرنیکا منصوبہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت توانائی نے اربوں روپے کی بجلی چوری روکنے کیلئے تین نکاتی سفارشات تیار کرلیں،کمرشل لاسز کے خاتمے کیلئے آر ایم آئی میٹرز کی تنصیب، زیادہ لاسز والے گرڈ سٹیشنز اور فیڈرز سے وصولی کیلئے نجی شعبے کے سپرد کرنے اورڈسکوز کی سطح پر سپیشلائزڈ فورس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے خسارے پر قابو پانے کیلئے تین نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق 6سے 6فیصد تک کمرشل لاسز پر قابو پانے کیلئے آر ایم آئی میٹرز لگائے جائیں گے اسی طرح 15سے 30فیصد تک بجلی چوری کو روکنے کیلئے زیادہ لاسز والے گرڈ سٹیشنز اور فیڈرز نجی شعبے کے حوالے کئے جائیں گے اور وہاں سے تمام تر وصولیاں نجی شعبے کے زریعے کی جائیں گی اس مقصد کیلئے اگلے مالی سال سے قبل ہی 100فیڈرز میں وصولی کا انتظام تجرباتی طور پر نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گاوزارت کے مطابق ڈسکوز کی سطح پر سپیشلائزڈ فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جو بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف کاروائیاں کریں گے ذرائع کے مطابق اس وقت پورے ملک میں بجلی چوری روکنے کیلئے ہزاروں ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں مگر پولیس کی روایتی سستی کی وجہ سے ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی ہے وزارت کے مطابق ان سفارشات کے حوالے سے رواں ہفتے کے دوران سیکرٹری توانائی وزیر اعظم پاکستان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد یہ سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں