روس سے بیرنٹ آئل پاکستان کو مارکیٹ سے تیس ڈالرفی بیرل تک سستا ملے گا

اسلام آباد :پاکستانی وفد کا دورہ روس تیل کی خریداری کے حوالے سے کامیاب رہا،روس سے بیرنٹ آئل پاکستان کو مارکیٹ سے تیس ڈالرفی بیرل تک سستا ملے گا،کس کرنسی میں خریداری ہوگی،شپنگ،انشورنس اور چارجز پر معاملات جنوری میں طے ہونگے۔پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وفد کا دورہ روس کامیاب رہاہے اور روس پاکستان کو چین اور بھارت کے ریٹ پر تیل فراہمی پر رضا مند ہو گیا،روس سے بیرنٹ آئل کی مارکیٹ سے تیس ڈالر فی بیرل تک سستے داموں خریداری ہو گی جبکہ روس سے تیل کی خریداری کس کرنسی میں ہوگی جنوری میں طے ہوگا۔ذرائع کے مطابق،چارجز،انشورنس اور شپنگ کے معاملات بھی ماہ جنوری میں طے ہونگے معاملات کے منطقی نتائج کیلئے روس کے وزیر توانائی کی سربراہی میں وفد آئندہ ماہ پاکستان آئیگا، اس سے قبل پاکستانی وفد مصدق ملک کی سربراہی میں تیل کی خریداری کیلئے دورہ روس کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں