وفاقی محتسب کے حکم پر وفاقی محکموں نے کیسکو کے 474 ملین کے واجبات ادا کردیے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی محتسب کے حکم پر مختلف وفاقی محکموں نے کیسکو کے474 ملین کے واجبات ادا کر دیئے تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کے دورہ کوئٹہ کے دوران کیسکو ہیڈ نے وفاقی محتسب سے گزارش کی تھی کہ مختلف وفاقی محکموں کے ذمہ ان کے محکمے کے واجبات باقی ہیں جو اب تک ادا نہیں کیے گئے میٹنگ کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ فوری طور پر ان واجبات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں احکامات موصول ہوتے ہیں ریجنل آفس کوئٹہ کے افسران نے تمام وفاقی محکموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور میٹنگ میں تمام محکموں کو یہ بات باور کرائی کہ وہ اپنے اپنے محکمے کے بجلی کے واجبات ادا کردیں۔اس سلسلے میں افسران نے یکے بعد دیگرے تمام محکموں سے رابطہ جاری رکھے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ37479 ملین بقایاجات میں سے وفاقی محتسب کی کاوشوں کے بعد تقریباً 95 فیصد یعنی 474 ملین کے قریب کے واجبات کیسکو نے وصول کرلئے۔ سی ای او کیسکو نے اس حیران کن ریکوری پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں