جیونی میں ماہی گیروں کی لانچوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے، لواحقین کو انصاف دیا جائے، فشرمین سوسائٹی

وندر (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے جیونی میں مبینہ فائرنگ کے واقعات میں اضافے پر کراچی کے فشرمین کا احتجاج اور مذمتی اجلاس و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں جیونی میں جاں بحق ہونے والے ماہی گیر وں کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی گی فاتحہ خوانی کے بعد اس موقع پر پاک ماہی گیر اور الماہیگیر کے نمائندوں نوشیروان اور ابرہیم شاہ نے فشرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین زاہد بھٹی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وہ اس معاملے کو وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھائیں پچھلے دو ماہ میں دو فشر مین جاں بحق کردیے گئے، کراچی کے ماہی گیروں کو بلوچستان میں لانچوں کو روکنے اور فائرنگ کے واقعات پر اظہار تشویش ہے، جیونی میں جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ماہی گیررہ نما اداروں سے ہونے والے مذاکرات اور آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ڈی جی کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مرحوم البراہین کے بیٹے کو ملازمت دینے اور ہرجانے کا اعلان کیا امید ہے کہ وہ اپنے وعدے پر جلد عملدرآمد کریں گے کراچی کے ماہی گیروں کو بلوچستان میں لانچوں کو روکنے اور فائرنگ کے واقعات پرماہی گیروں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ماہی گیر رہنما نوشیروان اور محمد ابرہیم شاہ کا مزید کہنا تھاکہ جیونی کی سمندری حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ماہی گیر رہنما نوشیروان اور محمد ابرہیم شاہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں دونوں رہنما کوسٹ گارڈز اور دیگر اداروں سے ہونے والی بات چیت اور مذاکرات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔ رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں