حکومت قومی اداروں کومضبوط اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے۔تفصیل کے مطابق پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے جس کیلئے پارلیمانی امور کی وزارت کا کلیدی کردار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سکوک بانڈز کے بارے میں عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل پاکستان کی حکومت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے نوجوان ارکان پارلیمنٹ کی قانون سازی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک تربیتی منصوبہ پیش کیا تاکہ وہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کے شعبے میں نوجوان ارکان پارلیمان کی تربیت کے منصوبے کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں