امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ کیلئے صدر ٹرمپ کے انتخاب کی منظوری

واشنگٹن :امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے کانگریس کے رکن جان ریٹ کلف کی قومی انٹیلی جنس کے اگلے ڈائریکٹر (ڈی این آئی)کے طور پر نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔7 کے مقابلے میں 8ووٹوں سے اس نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ نتائج سے ریپبلکن زیر قیادت کمیٹی کی واضح پارٹی پالیسی عیاں ہوتی ہے اور اس تقرری کو اب حتمی منظوری کے لئے سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔54 سالہ جان ریٹ کلف کو ایک بار پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں ملک کے خفیہ ادارے کا سربراہ نامزد کیا تھا جبکہ اس سے کئی ماہ قبل ٹیکساس کے اس ریپبلکن کی نامزدگی کو اس کی اہلیت بارے دو طرفہ خدشات کے پیش نظر واپس لے لیا گیا تھا۔امریکی کانگریس کے لئے پہلی بار منتخب ہونے والے جان ریٹ کلف ایوان کی عدلیہ اور انٹیلی جنس کمیٹیوں میں کام کرچکے ہیں۔جرمنی میں امریکہ کے سفیر رچرڈ گرینل اس وقت قائم مقام ڈی این آئی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے ڈی این آئی ڈین کو ایٹس اگست 2019 میں اس وقت یہ منصب چھوڑ گئے تھے جب قومی سلامتی کے کئی معاملات پر ان کی اس منصب پر تعیناتی کے دوران وائٹ ہاس کے ساتھ کئی تنازعات نے جنم لیا تھا۔ڈی این آئی امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں