اورماڑہ میں 2غیر قانونی ٹرالرز کو پکڑ لیا
کوئٹہ: ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کااظہاربدھ کے روز میڈیا کے نمانندوں سے بات چیت کرتے ہوئیکیا ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ اوماڑہ میں غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف محکمہ فشریز کی بروقت کاروائی، غیرقانونی فشنگ میں مصروف دو ٹرالرز کو پکڑ لیا ہے محکمہ فشریز کی پیڑولینگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے اوماڑہ کے قریب غیرقانونی ٹرالنگ میں مصروف دوٹرالرز کو عملہ سمیت گرفتار کرکے،مچھلیاں بھی ضبط کرلی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پرٹرالرز اوماڑہ کے سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر ٹرالنگ میں مصروف تھا کہ محکمہ فشریز کی پیٹرولنگ ٹیم اورلیویز کے ہمراہ ٹرالرزکو دھر لیا اور عملہ کو بھی گرفتار کرکے مچھلیاں بھی ضبط کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز بلوچستان کی کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز نے گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کاروائیاں کررہا ہے کارؤائی میں لیویز کی ٹیم نے بھرپور ساتھ دیا۔


