ترکیہ نے اپنے پہلے جنگی ڈرون طیارے (سرخ سیب) کی پرواز کا کامیاب تجربہ کرلیا
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے اپنے پہلے ڈرون جنگی طیارے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے اپنے پہلے ڈرون جنگی طیارے کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس ڈرون جنگی طیارے کو بنانے والی کمپنی کے منیجر سلجوق بیرقدار نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس ڈرون جنگی طیارے کیزیل الما (سرخ سیب)کی پرواز کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔اس ڈرون جنگی طیارے کی پرواز اگلے سال متوقع تھی لیکن گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا تھا کہ اس ماہ کے آخر تک اس ڈرون جنگی طیارے کی پروازانجام پائے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون جنگی طیارہ مسلسل پانچ گھنٹے تک 35 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔
Load/Hide Comments


