کورونا کے باعث 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں،عالمی بینک کا انتباہ

نیویارک:عالمی بینک نے متنبہ ے کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی۔عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے کاروبار میں نقصان اٹھا چکے ہیں، صحت کے نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے۔عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے تخمینے کے مطابق کورونا وائرس جلد ہی 6 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیگا جو گزشتہ تین سالوں میں غربت کے خاتمے کیلئے ہونے والی تمام پیشرفت کو پس پشت ڈال دیگا۔واضح ہے عالمی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر ایک اسکیم پر کام کیا تاکہ غریب ممالک کو اس سال کے آخر تک جی 20 ممبروں کو دئیے گئے قرضوں کی ادائیگی پر قرض سے نجات کی درخواست کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں